جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج، عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کل ہونے والا دورہ لاہور ملک گیر احتجاج کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کل ہونے والا لاہور کا دورہ ملگ گیر احتجاج کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کل لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم کی اب آئندہ جمعرات کو لاہور آمد متوقع ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اسلام آباد میں ٹک ٹاکرز کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو کہا کہ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم عوام کی پہنچ میں ہے، آپ ملک کے مسائل کے اصل محرکات سے قوم کا آگاہ کرنے کا فریضہ انجام دیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بیرونی سازش کے اصل کرداروں کو بے نقاب کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف عمران خان نے کل شب ملک گیر احتجاج کرن کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج کے حوالے سے بڑی اسکرینز لگائی جارہی ہیں جہاں مظاہرین سے عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک براہ راست خطاب بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں