اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 4 نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار ہے۔ قابض فوج نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے آج کپواڑہ اور لگام کے اضلاع میں نام نہاد آپریشن کیا۔ دو نوجوان کو کپواڑہ کے علاقے لولاب جب کہ دو لگام کے علاقے ایچ ڈی پورہ میں محاصرے کے دوران شہید کیا۔

آخری اطلاعات تک دونوں علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

- Advertisement -

13 جون کو بھارتی فوج نے ایک دن میں چار نہتے کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام اور ایک کو سرینگر کے علاقے پالپورہ میں نشانہ بنایا۔

قابض انتظامیہ نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے وادی چناب کے کچھ حصوں میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

گذشتہ ماہ قابض فورسز نے تین ہفتے کے دوران دس سے زیادہ کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں