تازہ ترین

”بھول بھلیاں ٹو“ کی کامیابی کا جشن، کارتک آریان کی ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کے فلم ”بھول بھلیاں ٹو“ کی کامیابی کا جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

انسٹا گرام پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کارتک آریان کو ممبئی کی ایک اسٹریٹ فوڈ میں اپنے قریبی دوست سنی سنگھ کے ساتھ طرح طرح کے کھانے کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ”بھول بھولیا تو“ کی زبردست کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

کارتک آریان نے اس وقت فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اور اس کی وجہ اس کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”بھول بھلیاں ٹو“ ہے جس نے اب تک 185 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اداکار اور پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان جھگڑے کی خبریں سامنے آئیں۔ کارتک کو لوگوں نے غیر پیشہ ور کا طعنہ دیا جس کی وجہ سے کئی پروجیکٹس اس کے ہاتھ سے نکل گئے۔

اس سب کے باوجود وہ ثابت قدم رہے اور بہترین اداکاری کے باعث ”بھول بھلیاں ٹو“ کو باکس آفس پر کامیاب کرایا۔

Comments

- Advertisement -