تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

عمرہ اجازت ناموں کی آخری تاریخ کا اعلان

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ اجازت ناموں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حج سیزن میں عازمین حج کی سہولت کے لیے عمرہ اجازت ناموں کا اجرا روک دیا جائے گا اور حج کے بعد عمرہ کی اجازت ہو گی۔

وزارت نے عمرہ اجازت ناموں کے لیے 23 جون جمعرات آخری تاریخ مقرر کی ہے جس کے بعد عمرہ اجازت ناموں کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔

بیان میں وزارت نے واضح کیا ہے کہ توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت ناموں کا اجرا مقررہ تاریخ تک جاری رہے گا۔

عیدالاضحیٰ کے بعد 20 ذوالحجہ کو عمرہ اجازت ناموں کا اجرا بحال ہو گا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت 30 روز کر دی گئی ہے، اب عمرہ ویزے پر آنے والے مختلف شہروں میں جا سکیں گے۔

سعودی وزارت کے مطابق عمرہ زائرین مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے شہروں کے درمیان اور مملکت کے تمام شہروں میں اپنے قیام کے دوران جانے کے لیے آزاد ہیں۔

سعودی حکام نے حال ہی میں عمرہ کرنے کے حوالے سے اقدامات میں نرمی کی ہے، کیوں کہ مملکت میں کرونا وبا کے خلاف پابندیوں میں بڑی حد تک نرمی آ چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -