جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘لوگوں کو سڑکوں پر نکال کر انقلاب بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کرکے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا بیٹھا ہے منافق اور چور میں بنی گالہ سے نکلنے کی ہمت نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کر کے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے ہیلی کاپٹر میں معلق انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کر سکرین پہ بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہر نکلنے کی ہمت نہیں ہےآپ جانتے ہیں یہ سب آپ نے کیا، اسی لئے آپ کا انقلاب ٹی وی سکرین سے باہر نہیں آ رہا، مہنگائی 3 سے 16 فیصد کرنے والے انقلاب ٹی وی سکرین اور ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر میں ہی آ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ 43 ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والا انقلاب ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر اور سکرین پہ ہی آ سکتا ہے کشمیر فروشی کرنے والے ٹی وی سکرین اور معلق ہیلی کاپٹر انقلاب ہی لاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں