کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 جون کو بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آج دن اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کاسلسلہ جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ آج شہر کا موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے ، ہلکی بارش اور رم جھم کا یہ سلسلہ مزید 2روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 جون کو درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کی توقع ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب63فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سےچلنےوالی ہواؤں کی رفتار12سے15 ناٹیکل مائل ہے۔