جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کیلئے عدالت کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کا سبب جانے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے اور پوسٹ مارٹم کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت کی موت کا سبب جانے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکریٹری صحت سندھ کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ بنایا جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے عدالت نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا، عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے گی۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ورثا پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے ، ورثا کےمطابق پوسٹ مارٹم سےوالد صاحب کی روح کو تکلیف ہوگی، ورثا کہتے ہیں ہمیں کسی پر شک بھی نہیں ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جسم کا اندرونی جائزہ لئے بغیر وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکتا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست منظور کرلی تھی۔

خیال رہے درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں، شبہ ہے عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے ہر قتل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں