جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ضمنی و بلدیاتی انتخابات: آرمی چیف سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے آرمی چیف سے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ لکھا ہے، جس میں انہوں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف سے پنجاب کے 20 حلقوں، این اے 245 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب کے لئے بھی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے گزشتہ عام ، ضمنی وبلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔

مراسلہ میں ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں کے پی اور بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سیکورٹی سر انجام دی، امید ہے آئندہ ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج بہترین خدمات سر انجام دیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کراچی اور لاہور ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات کے پیش نظر فوج سے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں