اشتہار

امریکا سے آکر خاتون نے سندھ کے اسپتال سے آپریشن کروالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امریکا سے آکر خاتون نے سندھ کے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کامیاب آپریشن کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی خاتون جولی نیمن نے سندھ کے گمبٹ میڈیکل انسٹیوٹ میں علاج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائی۔

گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں امریکی خاتون کے جگر کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

- Advertisement -

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ اگر یہ علاج امریکا میں کراتی تو مہینوں لگ جاتے یہاں اسپتال میں علاج کی بہترین اور سستی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

جولی نیمن کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال اعلیٰ درجے کا ہے اور یہ دنیا بھر کے ان تمام اسپتالوں سے بہتر ہے جہاں میں جاچکی ہوں، یہ اسپتال پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں میری سرجری فوری شیڈول ہوگئی میرے ملک میں یہ سرجری کروانا وقت طلب مرحلہ ہوتا ہے، میں نے یہاں چھوٹی بچیوں کو بھی جگر کے علاج کے لیے دیکھا ہے جبکہ امریکا میں بچوں کو سالوں درد کش ادویات پر رکھا جاتا ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں گمبٹ میں علاج معالجہ اور ٹیسٹ بہت سستے ہیں اور یہ بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں