جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یووراج سنگھ نے بیٹے کی جھلک دکھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ نے فادرز ڈے کے موقع پر پہلی بار اپنے ننھے بیٹے کی جھلک دکھادی۔

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو خوبصورت فیملی فوٹوز شیئر کیں جن میں انہیں اپنی اہلیہ ہیزل کیچ اور بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یووراج نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’انہوں نے بیٹے کا نام ’اورین کیچ سنگھ‘ رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yuvraj Singh (@yuvisofficial)

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’ممی اور ڈیڈی اپنے چھوتے ’پُتر‘ (بیٹے) سے پیار کرتے ہیں۔‘

یووراج سنگھ نے بیٹے کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری آنکھیں ہر مسکراہٹ سے چمکتی ہیں جیسے ستاروں میں تمہارا نام لکھا ہو‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yuvraj Singh (@yuvisofficial)

واضح رہے کہ یووراج سنگھ سال 2016 میں بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ رواں سال جنوری میں اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یووراج کی اہلیہ ہیزل کیچ نے سلمان خان کی فلم ’باڈی گارڈ‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ معاون کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں