تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ

ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی، ن لیگی اراکین اندھیرے میں موبائل فون کی روشنی میں بجٹ پر تقاریر کرتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی، اچانک لوڈشیڈنگ کے باعث پورا ایوان تاریکی میں ڈوب گیا اور ن لیگی اراکین اندھیرے میں موبائل فون کی روشنی میں بجٹ پر تقاریر کرتے رہے۔

موبائل فون کی روشنیوں میں حکومتی اراکین کی بجٹ پر تقاریر ہونے کے بعد چیئرمین پینل نے ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کے باعث گورنر پنجاب نے ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس بلا لیا تھا۔

گزشتہ دنوں صوبائی وزیر اویس لغاری نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے زیر صدارت ایوان اقبال میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا تھا۔

مذکورہ اجلاس میں صرف ن لیگ اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اراکین ہی شریک ہیں، اپوزیشن پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے۔

Comments

- Advertisement -