منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘پنجاب ضمنی الیکشن، کسی امیدوار کو نجی سیکیورٹی، اسلحے کی اجازت نہیں ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں امن وامان ہر صورت قائم رکھا جائیگا اور کسی امیدوار کو نجی سیکیورٹی یا اسلحے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی امن وامان کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون ملک احمد خان، وزیر صحت سلمان رفیق کے علاوہ چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں امن وامان ہر صورت قائم رکھا جائیگا، الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کرایا جائے، پنجاب پولیس مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی اور کسی امیدوار کو نجی سیکیورٹی یا اسلحے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، چونیاں جیسے واقعات ناقابل قبول ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ، پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، فائرنگ سے متعدد زخمی

گزشتہ روز پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی گئی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جب کہ اس دوران پولیس تماشائی بنی رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں