منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزارت داخلہ کا یوریا کھاد اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے یوریا کھاد اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ذخیرہ اندوز اور اسمگلروں کی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے یوریا کھاد اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ، سندھ حکومت ، آئی جی سندھ اور ایگری کلچرڈپارٹمنٹ کو کارروائی کا حکم جاری کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے یوریا کھاد ذخیرہ اندوز اور کھاد اسمگلروں کی رپورٹ جاری کردی ، سندھ 40 ، بلوچستان 28، پنجاب کے 24 ڈیلروں نے ذخیرہ اندوزی کی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2ا سمگلروں نے 300 میٹرک ٹن کھاداسمگلنگ کی جن کا تعلق میرپور خاص سےہے جبکہ 15 اسمگلروں کا تعلق بلوچستان اور 2 کا تعلق پنجاب سے ہے۔

وفاقی حکومت رپورٹ میں بتایا گیا ڈیلروں نے 3158 میٹرک ٹن ذخیرہ اندوزی کی، سندھ کے ڈیلروں نے1310میٹرک ٹن ذخیرہ اندوزی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق میرپورخاص کے2 ڈیلروں نے 300 میٹرک ٹن یوریا کھاد اسمگلنگ کی جبکہ 2 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر میں کسانوں نے اپنی فصلوں کے لیے کھاد کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں