بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

چیری بلاسم دل پر پتھر رکھ کر قوم کی لوٹی دولت واپس لائیں، خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ چیری بلاسم دل پر پتھر رکھ کر لوٹی دولت واپس لائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مہنگائی کے حوالے سے دل پر پتھر رکھنے والے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم کی مکمل گفتگو میں صرف منافقت کے سوا کچھ نہیں تھا، ڈالر کی قیمت 212ہوگئی کیا یہ ذمہ داری بھی عمران خان کی ہے؟

- Advertisement -

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیری بلاسم دل پر پتھر رکھ کر مہنگائی کے بجائے لوٹی دولت واپس لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر مریم نواز کے سرکاری پروٹوکول پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا جارہا ہے۔

خرم شیر زمان نے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ بھی پی ڈی ایم کو عمران خان نے دیا تھا، شہباز شریف اب عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑدیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں