اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان پر اپنی ہی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو جھٹلادیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مفتاح اسماعیل کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں، اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کےرحجان کےباعث ہے۔
دوسری جانب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کو قراردیا تھا۔
اس حوالے سے سابق وزیر حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پہلے کہتی تھی تیل کی قیمتوں پرپی ٹی آئی معاہدہ کرکے گئی، اب کہہ رہے ہیں تیل کی قیمتوں کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، ان کی اپنی زبان سے ہی سچ نکل آیا۔
امپورٹڈ حکومت پہلے کہتے تھی کہ تیل کی قیمتوں پر تحریک انصاف حکومت IMF سے معاہدہ کر گئی تھی۔ اب کہہ رہیں ہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں کا IMF سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کی اپنی زبان سے ہی سچ نکل آیا۔ pic.twitter.com/GUo0G9j1E6
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 21, 2022