منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شاہ محمود کی پریس کانفرنس پر چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر فوری نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے شاہ محمود قریشی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ملتان دیگر 19 حلقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے اور تمام کارروائی سے چیف الیکشن کمشنر کو فوری آگاہ کرے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد الیکشن کمیشن پر کم ہوتا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے ساکھ کھو دی تو عام انتخابات دفن کر دیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بیس ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کی بڑی آزمائش ہے، بازگشت ہے کہ اٹھارہ اسیٹیں مسلم لیگ (ن) اور دو پی ٹی آئی کی ہوں گی، الیکشن کمیشن نے ذمہ دای پوری نہیں کی تو جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں