جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عوام کو آدھی روٹی اور ایک کپ چائے کا مشورہ دینے والے الٹی گنگا بہانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عوام کو آدھی روٹی اور ایک کپ چائے کا مشورہ دینے والے الٹی گنگا بہانے لگے، منسٹرانکلیو کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے اضافی فنڈز درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

نسٹرانکلیو کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے اضافی فنڈز اور ایک سیاسی جماعت کے مظاہرے کی نگرانی کیلئے کیمروں کی خریداری اور احتجاج کے دوران قیام امن کیلئے چودہ کروڑ کے اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

- Advertisement -

اسسٹنس پیکج کے تحت شہداکےاہلخانہ کےلیے1.22ارب کی گرانٹ ، وزارت داخلہ کےجون تک اخراجات کےلیے5.69ارب کی ضمنی گرانٹس کی منظوری متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق متوقع سیاسی احتجاج کی مانیٹرنگ پرکیمروں کی تنصیب کےلیے3.93کروڑکی منظوری دی جائ گی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کیلئے 14کروڑ کی گرانٹ متوقع ہے۔

این سی او سی کےتحت میڈیا مہم کیلئے 4 کروڑ کی ضمنی گرانٹ ، کیبنٹ ڈویژن سےمتعلق 12.58 کروڑ کی ضمنی گرانٹ اور وزارت خارجہ کےلیےبجٹ گرانٹس کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ای سی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کےمہاجرین کےلیےضمنی گرانٹس ، پاور سیکٹر کےلیےہائی اسپیڈ ڈیزل پرسبسڈی ختم کرنے اور مختلف وزارتوں کے لیے ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان سنگل ونڈوکمپنی میں خاتون ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں