تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

جاپان کو بھرپور انتقامی جواب دیں‌گے، روس کا انتباہ

روس نے کہا ہے کہ ہم جاپان کے ہر غیر دوستانہ عمل کا بھرپور جواب دیں گے اور جوابی انتقامی اقدامات کرتے رہیں گے۔

جاپان میں روس کے سفیر میخائل گالوزین نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس جاپان کے غیر دوستانہ طرز عمل کا بھرپور جواب دے گا اور ہم جوابی اقدامات کرتے رہیں گے اور ہمارے یہ جوابی اقدامات جاپانی عوام کو بہت تیزی سے محسوس ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عملی باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے تیار ہیں، لیکن یقیناً یہ غیر دوستانہ مظاہرسے پاک ہونا چاہیے، ماسکو ٹوکیو کے غیر دوستانہ اقدام کے خلاف انتقامی اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے.

روسی سفیر نے کہا کہ بڑی حد تک جاپان دباؤ میں زبردستی ایسا کررہا ہے اور منافع بخش منڈیوں سے محروم ہوتا جارہا ہے، معمول کی سپلائی چین میں رکاوٹیں آتی ہیں، لیکن فی الحال ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ جاپان روس کے ساتھ تعاون کو محدود کر رہا ہے اور جاپانی کاروباری بھی روس کے ساتھ تعاون کو کم کرنے کیلیے اپنی حکومت کے اصولوں پر مسلسل عمل کرتے ہیں۔

میخائل گالوزین کا مزید کہنا تھا کہ جاپان نے یوکرین پر روس کے خلاف پابندیوں کے کئی پیکج اپنائے ہیں، پابندیوں کی فہرست میں پہلے سے ہی 700 سے زیادہ افراد شامل ہیں، اس پابندی میں روس، بیلاروس، لوگانسک اور ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے شہریوں کے ساتھ ساتھ 200 سے زیادہ روسی کمپنیاں اور تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ جب کہ جاپان روس کے کئی بینکوں کے اثاثے بھی منجمد کردیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -