جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

توانائی بچت مہم، مرکزی بینک کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں جاری توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عملی قدم اٹھالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں توانائی کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی توانائی کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جوکہ درج ذیل ہیں۔

بینکوں میں ورک فرام ہوم کی پالیسی تشکیل دی جائے جس کے تحت بینک اپنے مطلوبہ مقاصد بھی حاصل کرسکے۔

- Advertisement -

بینک اپنی برانچز سمیت تمام دفاتر شام سات بجے یا جلد بند کریں اور ہنگامی استعمال جیسے کال سینٹرز، آلٹرنیٹیو ڈیلیوری چینلز کی نگرانی، بیک اپ اور ضروری برقی، آئی ٹی آلات کے سوا بجلی کی فراہمی بند کر دیں۔

برانچز اور دیگر دفاتر کےسائن بورڈ کی لائٹس بند رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور چین سے قرض کی امید ، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

مراسلے میں کہا گیا کہ اپنی میٹنگز کو زیادہ سے زیادہ ورچوئل کیا جائے، ساتھ ہی ملکی و غیر ملکی اخراجات کو محدود کیا جائے۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی کہ عملے کو دفاتر تک پہنچنے کے لیے مشترکہ ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب اور بینک عملے کی آمدو رفت کم کرنے کے لیے دیگر اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس کے علاوہ ع بینکوں کو توانائی کے متبادل اور سستے ذرائع بھی استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی جس میں دفاتر میں شمسی ٹیکنالوجی، توانائی کی بچت کرنے والے آلات کا کم استعمال شامل ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے مراسلے میں کہا کہ بینک بجلی اور ایندھن کی بچت کے دیگر اقدامات بھی اٹھا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں