جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سندھ میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا۔

الیکشن کمیشن نے جواب میں واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سےمتعلق تمام اسٹیشنری تیار ہے بیلٹ پیپر چھپ چکے بلدیاتیا نتخابات کے پہلے مرحلےکے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے سامان کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔

جواب کے مطابق بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلےکےکاغذات جمع ہو رہے ہیں تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لےرہی ہیں تمام حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں کےسربراہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھے تمام حلقہ بندیاں قانون کےمطابق کی ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ای سی کی آئینی ذمہ داری 120دن میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہےسندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت اگست2020میں مدت ختم ہوچکی ہے سندھ حکومت سےمشاورت کے بعد شیڈول جاری کیا گیا ہے عدالت سے استدعا ہےکہ درخواستیں مستردکی جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں