اشتہار

کرونا پھر سر اٹھانے لگا، مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے اور مثبت شرح دو فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

قومی اداہ برائے صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے تیرہ ہزار نو سو اکتالیس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین سو نو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ بائیس فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،عالمی وائرس میں مبتلا اسی افراد کی حالے تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال ‘ریمڈیسیور انجکشن’ کی قیمت میں کمی

ادھر محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہورہے ہیں، صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 6.10 فیصد رہی، صرف کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.85 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.91 فیصد اور فیصل آباد میں شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ میں کرونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں