اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سیمنٹ ،اسٹیل،سیمنٹ ،شوگرملز،آئل اینڈ گیس سیکٹر سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے عوام کو کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غربت کم کرنے کیلئےبڑی صنعتوں پر 10فیصد سپر ٹیکس لگارہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسٹیل،سیمنٹ ،شوگر ملز،آئل اینڈ گیس ، فرٹیلائزر سیکٹر ، انرجی اینڈ ٹرمینل ، فرٹیلائزر سیکٹر ، انرجی اینڈ ٹرمینل سیکٹر ، ٹیکسٹائل ، بینکنگ انڈسٹری ، سگریٹ انڈسٹری پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ میرا وعدہ ہے راتوں کو جاگوں گا ،اتحادیوں،اداروں سے ملکرپالیسی بنائیں گے، 2ہزار ارب روپے ٹیکس غائب ہوجاتاہے ، اللہ نے جن کو نعمتوں سے نوازا ہے ان سےٹیکس لیکر عوام پر خرچ کیا جائے گا۔

آمدن پر ٹیکس

انھوں نے مزید بتایا کہ 15 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن پر ایک فیصد ٹیکس ، 20 کروڑسے زائد سالانہ آمدن پر 2 فیصد ٹیکس ،25 کروڑ سے زائد سالانہ آمدن پر 3 فیصد ٹیکس اور 30 کروڑ سےزائدسالانہ آمدن پر 4 فیصد ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا معاشی پالیسی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، کوئی سبز باغ نہیں دکھاؤں گا، مہنگائی کم کرنے کیلئے جان لڑائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں اپنے دفاع کے لیے نیوکلیر پاورعطا کی ہے ، نیوکلیئرپاورہونے کے باوجود ہم میں معاشی طور پر کمزوری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نےاپنی جانیں قربان کیں، پاکستان ایسا خطہ ہوگا، جس میں ہر کسی کو محنت کرنے موقع ملے گا، تاریخ گواہ ہے مشکل وقت میں غریب آدمی نے قربانی دی ہے، آج صاحب حیثیت لوگوں نے اپنا کردار ادا کرناہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں