اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے بجلی کے فی یونٹ میں 5 روپے27پیسے کا اضافے کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف جولائی کےماہ کے بلوں پر ہوگا۔
تفصیلات کے کے مطابق کراچی کے عوام پر ایک اور بجلی گرادی گئی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے پانچ روپے ستائیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ اضافہ اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق صرف جولائی کےماہ کے بلوں پر ہوگا، اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔
کےالیکٹرک نے5 روپے 31پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، جس پر اتھارٹی نے14جون 2022 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے 4روپے 83 پیسےچارج کیا گیا تھا ، جوصرف 1 ماہ کیلئےتھا۔
خیال رہے گذشتہ روز کے الیکٹرک نے ایک بار پھر اہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔