جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘ منی بجٹ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ منی بجٹ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ منی بجٹ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اس سے ہماری برآمدات میں کمی آئے گی، صنعتیں برباد ہوجائیں گی، بیروزگاری بڑھے گی اور امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں یہ حکومت 2 واضح ایجنڈوں کے ساتھ لائی گئی ہے، پہلا ایجنڈا ایک دوسرے کے کرپشن کے تمام مقدمات ختم کرنا ہے اور دوسرا ایجنڈا پاکستان کو اتنا نقصان پہنچانا کہ کسی سے مذاکرات کرنے کے قابل نہ رہیں۔

- Advertisement -

 

علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ناانصافی کے سامنےغیر جانبدار رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے،اگر قوم خاموش رہی تو یہ پاکستان کے لیے بھی تباہی کا باعث ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں