جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار، عوام پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شہباز حکومت آنے کے بعد سے بدترین مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے میں مہنگائی 1.01 فیصد بڑھ گئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 28.05 فیصد تک جا پہنچی، ایک ہفتے کے دوران 32 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ صرف 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 16 میں مستحکم رہا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا، دال مونگ کی قیمت میں 9 روپے 2 پیسے مہنگی ہوئی، 5 لیٹر کوکنگ آئل ایک ہفتے میں 122 روپے تک مہنگا ہوا اس کی قیمت 2770 روپے تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 77 پیسے تک کا اضافہ ہوا، فی درجن انڈے 7 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے، برانڈڈ گھی فی کلو 21 روپے تک مہنگا ہوا جب کہ دال مسور کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں