تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں

ماسکو: روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے مغربی علاقے ریازان میں فوج کا مال بردار طیارہ زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 9 افراد سوار تھے، ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 5 افراد کو زخمی حالت میں بچالیا گیا۔

طیارے حادثے میں زخمی افراد کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے عملے کی ہلاکتوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -