جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ”شمشیرا“ کے ٹریلر ریلیز کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

رنبیر کپور کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری گئی جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن اداکار محفوظ رہے اور صحت مند ہیں۔

- Advertisement -

تقریب میں پہنچ کر انہوں نے بتایا کہ آج میرا بہت بُرا دن چل رہا ہے، تقریب میں آتے ہوئے کسی نے میری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

”شمشیرا“ 22 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس میں رنبیر کپور قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے۔

اداکار سنجے دت بھی اس فلم کا حصہ ہیں اور وہ منفی کردار کریں گے۔ فلم 2020 میں ریلیز کی جانی تھی مگر کورونا وائرس آڑے آگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں