امریکی سُپر ماڈل کیلی جنیر کی انسٹا اسٹوری چوری کرنے کے معاملے پر اشنا شاہ اداکارہ منال خان کے دفاع میں آگئی ہیں۔
انسٹا گرام پر اشنا شاہ نے اسٹوری میں غیر واضح طور پر لکھا ”پاکستان نے عامر لیاقت کو ہراساں کیا اور وہ انتقال کر گئے، پھر پاکستانیوں نے ارادہ کیا کہ آئندہ کبھی کسی کو تنگ نہیں کریں گے مگر کچھ ہی دنوں بعد منال خان کو ہراساں کیا گیا۔“
کچھ روز قبل منال خان نے انسٹا گرام اسٹوری پر ناشتے کی تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ صارفین نے اداکارہ پر اسٹوری چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
دراصل منال خان نے اسٹوری میں جو تصویر لگائی تھی وہ اس سے قبل امریکی سُپر ماڈل کیلی جنیر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کر چکی تھیں۔
کیلی جنیر نے 11 گھنٹے جب کہ منال خان نے 8 گھٹنے قبل اسٹوری اپ ڈیٹ کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر درحقیقت کیلی جنیر کی ہے۔
منال خان نے پہلے تو اس معاملے پر خاموشی اختیار کی تاہم دو روز قبل انہوں نے اسٹوری چوری کرنے کے الزام پر بنائی گئی میمز میں سے ایک شیئر کی اور لکھا کہ ”یہ حقیقت ہے، یہ روح کی تسکین ہے“۔