جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘ شہباز، زرداری اور فضل الرحمٰن نے اپنے اپنے شہزادوں کو وزیر بنا دیا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے اپنے شہزادوں کو وزیر بنادیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام پی ٹی آئی والے کر رہےتھے وہی اب پی ڈی ایم والے کر رہے ہیں، بچہ بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے، عوام بھوک سے مر رہے ہیں جب کہ شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے اپنے شہزادوں کو وزیر بنا دیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال کا موقع ملا تو پاکستان کو مقروض کر دیا، 14 سال سے سندھ میں پی پی کی حکومت ہے لیکن وہاں غربت ختم نہیں ہوئی جب کہ موجودہ شہبازحکومت 75 دن گزرنے کے بعد کہتی ہے کہ ایک کپ چائے پیو۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی خاندان ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں میں موجود ہیں اور عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، دونوں جماعتوں میں موجود خاندان رات کو ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، کچھ سیاستدان انگریز کے غلام ہیں اور ان کے بوٹ پالش کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلام نے مزید کہا کہ عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا،عوام مایوس ہوچکے، اب عوام جماعت اسلامی پر یقین کریں تو ہم ملک کا قرض اتارا دیں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ سیٹ اپ میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب، سابق صدر آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو وزیر خارجہ اور مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے اسد محمود شہباز کابینہ میں وفاقی وزیر مواصلات ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں