تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اگر فوری الیکشن ہوں تو کون سی جماعت جیتے گی؟

کراچی: پاکستان میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر اگر فوری عام انتخابات ہو جائیں تو کون سی جماعت جیتے گی؟ اس پر کراچی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پاکستان کے روز بروز بڑھتے ہوئے مسائل کا حل کیا ہے؟ کیا حکومت کو کچھ وقت دنیا چاہیے؟ عوام کیا چاہتے ہیں؟ لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور ڈالر کی اڑان سے پریشان پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟

ان سب سوالوں کا جواب اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے عوام نے دیا۔ عوام کی اکثریت فوری الیکشن کو پاکستان کے مسائل کا حل سمجھتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی زیادہ ہے ہر کوئی پریشان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے گزارش ہے کہ عوام کا کچھ تو خیال کریں، جو وزیر اعظم عوام کے لیے سوچے وہ اچھا ہے ورنہ کوئی بھی اچھا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں بھی مہنگائی تھی لیکن اتنی نہیں تھی جتنی آج ہے، اب تو مڈل کلاس طبقہ بھی مشکل سے گزارا کر رہا ہے، الیکشن ہوں لیکن عوام کے لیے بہتر ہونا چاہیے، اگر عمران خان ملک کے لیے کچھ بہتر کرنا چاہیں تو ہم انہیں ووٹ دیں گے۔

عوام کی رائے ویڈیو میں ملاحظہ کیجیے:

Comments

- Advertisement -