اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 400 سے زائد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 1 ہلاکت ہوئی، جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں کرونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔