تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جے یو آئی کا کل دھرنوں کا اعلان

جے یو آئی اور جی ڈی اے نے سندھ کے 14 اضلاع میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا جب کہ جے یو آئی نے کل احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جی ڈی اے نے گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے اور جے یو آئی نے کل مذکورہ اضلاع میں سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف دھرنوں کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے جے یو آئی رہنما راشد سومرو اور جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

جے یو آئی رہنما راشد سومرو نے کہا کہ گزشتہ روز ہونیوالے بلدیاتی انتخابات دھاندلی اور تشدد زدہ تھے، برسوں تک میں جس پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالتا رہا وہاں میرا نام لسٹ میں موجود نہیں تھا، کل ہماری یونین کمیٹی میں رات 10 بجے تک ٹھپے بازی کی گئی اور ہمارے امیدوار کیخلاف انسداد دہشت گردی کے 2 کیس بنائے گئے۔

راشد سومرو نے کہا کہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی دوسرے نمبر پر رہی ہے لیکن اس کے باوجود ہم نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیں کہ پیپلز پارٹی نے دیگر اتحادیوں کیساتھ کیسا سلوک کیا ہے۔

جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی نے بھی الیکشن کے نتائج مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے، پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن دھاندلی کی پیداوار تھے، ووٹرز لسٹوں میں غلطیاں الیکشن کمیشن کی تیاری نہ ہونے کی عکاسی کرتی ہیں، جانبدار آراو مقرر کیے گئے جن کا مشن حکومتی جماعت کو کامیاب کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -