اشتہار

یواےای: تارکین وطن کیلیے بچت اسکیم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں حکومت کے لیے کام کرنے والے تمام تارکین وطن کو بچت اسکیم میں اندراج کروانا ہو گا۔

خلیجی میڈیا نے سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے تمام تارکین وطن ملازمین کو بچت اسکیم میں رجسٹریشن کروانا ہو گی۔

ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے چیف لیگل آفیسر جیک ویسر نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو ان کے سرکاری آجر کی طرف سے بچت اسکیم میں اندراج کروانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

اس اسکیم کا تصور دبئی انٹرنیشنل فنانسل سینٹر ایمپلائی ورک پلیس سیونگز پلان کے بعد پیش کیا گیا تھا اور ملازمین کا اندراج مرحلہ وار کیا جائے گا جس کا آغاز یکم جولائی 2022 سے ہو رہا ہے۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ چند زمروں کو چھڑ کر دبئی حکومت میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی ملازمین کو ان کے آجروں کے ذریعے بچت اسکیم میں اندراج کروانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ملازمین بمشول متحدہ عرب امارات کے شہری اگر چاہیں تو تنخواہ میں کٹوتی کے ذریعے اس منصوبے میں رضاکارانہ حصہ ڈال سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں