تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

خاتون نے پیاسی گلہری کو پانی پلا کر سب کے دل جیت لیے

گرمی میں اضافے کے باعث انسان ہی نہیں جانور بھی بلبلا اٹھے ہیں ایسے میں کچھ لوگوں کی جانب سے ان کی مدد کی جاتی ہے اور انہیں کچھ کھانا یا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نے پیاسی گلہری کو دیکھا تو فوری اس کی مدد کو آگئیں اور اسے پانی پلانے لگیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سڑک کے کنارے پر ایک گلہری کو بوتل سے پانی پلا رہی ہیں۔

خاتون نے جیسے ہی گلہری کی جانب پانی کی بوتل بڑھائی تو وہ اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑی ہوگئی اور جلدی سے پانی پینے لگی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب تک گلہری نے پانی پی نہیں لیا خاتون بوتل پکڑے کھڑی رہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور خاتون کے اقدام کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک صارف نے گلہری کی مدد کرنے پر خاتون کا شکریہ ادا کیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بس مہربان رہیں اچھا انسان بننا اتنا مشکل نہیں ہے۔ ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اپنے گھر کے ارد گرد پیاسے پرندوں کی مدد کریں انہیں پانی اور کچھ کھانے کے لیے ضرور دیں۔‘

Comments

- Advertisement -