اشتہار

کراچی میں بکرا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شہر قائد میں عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی قربانی کے لیے لائے گئے جانور چوری ہونے لگے۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادمان ٹاؤن میں بکرا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

چور بکرا اُٹھا کر بھاگا تو مالک نے دیکھ لیا جس پر ملزم بکرا پھینک کر خود بھاگنے کی کوشش کی تاہم پکڑ گیا۔ چور کا ساتھی بائیک بھگا کر لے گیا۔

- Advertisement -

ملزم نے بتایا کہ ساتھی مجھے لالچ دے کر ساتھ لایا تھا، مجھے کہا تھا کہ تمہیں دو ہزار روپے دوں گا بس تم بکرا اُٹھا کر موٹر سائیکل پر رکھ دو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں