اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا اسٹار کو پروٹوکول دینا پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کو پروٹوکول دینا مہنگا پڑ گیا۔

ٹک ٹاکر ڈولی نے پان شاپ کی تقریب میں شرکت کی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگوں کے درمیان پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل پولیس کی وردی میں نظر آنے والے مقامی لوگ ہیں جو ٹک ٹاکر کو پروٹوکول دے رہے ہیں۔ پولیس کانسٹیبل نے مقامی لوگوں کو وردیاں پہنا کر ڈولی کے پروٹوکول پر لگایا۔

باغبانپورہ پولیس نے مذکورہ کانسٹیبل اور جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

https://twitter.com/Raiwaleedbhatti/status/1541705248946982913?s=20&t=EJAoyVt4PFBh_72LXznZOw

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں