تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شہباز حکومت کی بڑی ناکامی، درآمدات میں کمی کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا

شہباز شریف کی اتحادی حکومت کی بڑی معاشی ناکامی سامنے آگئی ہے کہ درآمدات میں کمی کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف کی اتحادی حکومت کی بڑی معاشی ناکامی سامنے آگئی ہے کہ درآمدات میں کمی کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ گیا ہے اور اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اپریل کے مقابلے میں مئی میں مجموعی طور پر درآمدات میں کمی ہوئی تاہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مئی میں بڑھ کر 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عید کی تعطیلات کی وجہ سے ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی ہوئی اور اس کمی سے خسارے میں اضافے ہوا جب کہ جولائی تا مئی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب 19 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی درآمدات جو مکمل طور پر فنانس شدہ ہو کرنٹ اکاونٹ خسارے کیلئے نقصان دہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایک جانب جہاں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی خبر ملکی معیشت کیلیے تشویش ناک ہے تو دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی کم ہوتے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 74 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8.23 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.97 ارب ڈالر رہے۔

Comments

- Advertisement -