اشتہار

شہزاد رائے افسردہ کیوں ہوگئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شمار کیے جانے پر افسرد ہوگئے۔

معروف گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ایک نالے کے سامنے کھڑے ہیں۔

شہزاد رائے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ہر روز اپنے شہر کراچی کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابلِ رہائش شہروں میں شمار کیا گیا ہے، میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کی جانب سے 10 بدترین شہروں کی سالانہ فہرست جاری کی گئی تھی۔

اس فہرست کو مرتب کرنے کے لیے ان شہروں میں جرائم کی شرح، طبی سہولتوں، انفرا اسٹرکچر، سیاسی استحکام اور سبزہ زاروں کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد 173 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔

اس فہرست میں پاکستان سے کراچی کو انڈیکس میں 168 ویں نمبر رکھا گیا ہے، کراچی کو بنیادی طور پر عدم استحکام اور صحت کی ناقص سہولتوں کے باعث ناقابلِ رہائش شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں