بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بینک مینجر نے لڑکی کے چکر میں صارفین کے کروڑوں روپے اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں صارفین کے کروڑوں روپے ڈیٹنگ ایپ پر اڑانے والے بینک مینجر کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک نجی بینک کے مینجر ہری شنکر نے کچھ روز قبل ڈیٹنگ ایپ پر اپنا نام درج کرایا اور اس کے بعد مینجر کی ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی۔

مینجر نے مختلف صارفین کے اکاؤنٹس سے قرض لیا اور پھر چھ کروڑ روپے کی بھاری رقم اپنی محبوبہ پر خرچ کر دی۔

لڑکی کو علم ہوگیا تھا کہ ہری شنکر بینک مینجر ہے لہٰذا وہ اکثر اسے پیسوں کے لیے میسج کرتی تھی۔ ایک بار تو لڑکی کے میسج نے ہری شنکر کو اس قدر متاثر کیا کہ اس نے 12 لاکھ روپے بھیج دیے۔

لڑکی بعد میں بھی پیسوں کا مطالبہ کرتی رہی اور ہری شنکر نے اس چکر میں 6 کروڑ روپے اڑا دیے۔ مینجر کی چوری تب سامنے آئی جب صارفین نے اکاؤنٹس میں چھڑ چھاڑ کی شکایت درج کرائی۔

صارفین کی شکایت پر بینک انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کی اور ہری شنکر کو ملوث پایا۔ پولیس نے مینجر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں