اشتہار

نوجوان پانی سمجھ کر تیزاب پی گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دو نوجوانوں نے پانی سمجھ کر تیزاب پی لیا جس کے نتیجے میں انہیں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نظام آباد شہر میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کے لیے آنے والے نوجوان کو دکاندار نے غلطی سے پانی کی جگہ تیزاب کی بوتل دے دی اور نوجوان تیزاب پی گئے۔

تیزاب پینے والے نوجوانوں کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد دونوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان دکان پر خریداری کے لیے آئے تھے وجے کمار نامی نوجوان کو پیاس لگی اور اس نے دکاندار سے پانی مانگا۔

دکاندار پانی کی بوتل کی جگہ غلطی سے تیزاب کی بوتل لے آیا جسے نوجوان اور دکان ملازم نے بھی پی لیا۔

تھوڑی دیر کے بعد دونوں کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک نوجوان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں متاثرین کی جانب سے شکایت ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں