منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

114 ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان: اینٹی کرپشن ی تحقیقات میں 114 ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پانچ سب انجینئروں سمیت آٹھ کنسڑکشن کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات رولز کی خلاف ورزی پر من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے الاٹ کرنے پر کیے گئے۔

حکام کے مطابق منصوبوں میں ناقص میڑیل کے استعمال پر درج کیے گئے، منصوبہ جات مظفر گڑھ اور ڈی جی خان اضلاع کے ہیں۔

ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

یاسر شیخ
یاسر شیخ
یاسر شیخ اے آر وائی نیوز ملتان کے بیورو چیف ہیں

مزید خبریں