اشتہار

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جان کے خطرے کے باوجود سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو سکیورٹی کے لیے دیے گئے تمام اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔

حلیم عادل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر قانونی طور پر سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، ابھی کال آئی کہ آپ سے سکیورٹی واپس لی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چند روز پہلے ہی اپنی جان کے خطرے کے متعلق پریس کانفرنس میں آگاہ کیا تھا۔

16 جون کو حلیم عادل نے چیف جسٹس پاکستان کو خط میں اپنی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

خط میں انہوں نے لکھا تھا کہ ”میری زندگی کو سنگین خطرات ہیں، جب سے اپوزیشن لیڈر بنا ہوں مجھ پر  20 سے زائد جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور عوام کی آواز اٹھانے پر کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں“۔

”آصف زرداری اور  بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ اور فرنٹ مینوں کے ذریعے پلان بنایا ہے، لاڑکانہ، عمر کوٹ، ملیر اور نواب شاہ میں مجھ پر اور میری ٹیم پر مسلح حملےکیےگئے“۔

قائد حزب اختلاف نے خط میں لکھا کہ آصف زرداری اور بلاول نے میرے خلاف جعلی مقدمات درج کرائے، پہلے سے درج بیشتر مقدمات میں عدالتوں سے باعزت بری ہو چکا ہوں لیکن آئینی ذمہ داریاں نبھانے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں