جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

حکومت کا پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے گریز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی عوام میں مقبولیت سے خوفزدہ ہے، حکومت 2 جولائی کو اسلام آباد جلسے کی منظوری میں حیلے بہانے کر رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور جلسوں سے ڈر رہے ہیں، اس خوفزدہ امپورٹڈ ٹولے کا کیا بنے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 2 جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ 2 جولائی کو ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور میں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے احتجاج کی قیادت کروں گا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، رجیم چینج امریکی سازش کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت نے 1100 ارب کی کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے خود کو این آراو 2 دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں