منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں یوٹیوبر عبد اللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور یوٹیوبر عبد اللہ خٹک کراچی میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر یوٹیوبر عبد اللہ خٹک کے بھائی کی جانب سے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

بھائی نے انسٹا گرام اسٹوری میں بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی عبد اللہ خٹک جو کہ آغا خان یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے تیسرے سال کا طالب علم تھا، گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں چل بسا۔

یوٹیوبر کے بھائی نے اسٹوری میں نمازِ جنازے کی تفصیلات فراہم کیں اور مغفرت کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

عبد اللہ خٹک کے انتقال کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے نام سے ٹرینڈ بن گیا۔ یوٹیوب پر ان کے 82 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔

21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں