اشتہار

عمران عباس اور عروہ حسین کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ عمران عباس کی ساتھی اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکار عمران عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عروہ حسین کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں عمران عباس اور عروہ حسین کو اسلام آباد میں ڈرائیونگ کے دوران 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’ہائے میرا دل‘ سنتے ہوئے اور گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شوٹنگ سے پہلے اسلام آباد کی خوبصورت سڑکوں پر عروہ حسین اور قاسم علی مرید جیسے دوستوں کا ساتھ اور میری 90 کی دہائی کے گانوں سسے محبت کا یہ خوبصورت امتجاز ہے۔

عمران عباس نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران عباس اور عروہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں