بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

زارا نور عباس اور درفشاں سلیم عالیہ بھٹ کی حمایت میں بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے حاملہ ہونے کی تصدیق کے بعد سے طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس پر اب پاکستانی فنکاروں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انسٹا گرام پر زارا نور عباس نے عالیہ بھٹ کی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے میں سمجھتی تھی کہ ایسا صرف پاکستان میں ہوتا ہے، بطور اداکارہ حاملہ ہونے سے معاشرے کو لگتا ہے کہ وہ اب کوئی کام نہیں کر سکتی۔

زارا نور عباس نے لکھا کہ عورتیں کسی بھی چیز کے لیے بہتر ہیں اور ہمیں اپنی قابلیت اور ہنر کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔

درفشاں سلیم نے بھی عالیہ بھٹ کی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم شادی کر سکتے ہیں اور بچے بھی پیدا کر سکتے ہیں، شادی زندگی کا حصہ ہے، لوگوں کو خواتین کو کیریئر کے اہداف سے متعلق بتانے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ نے حمل اور نجی زندگی سے متعلق خبریں شائع کرنے پر بھارتی میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا میں خبر شائع ہوئی کہ عالیہ بھٹ جولائی کی وسط میں ممبئی واپس آئیں گی اور رنبیر کپور اپنی اہلیہ کو لینے لندن جائیں گے، چوں کہ وہ ماں بننے والی ہیں لہٰذا اداکارہ شوٹنگ کے بعد آرام کریں گی۔

خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عالیہ بھٹ نے حمل کی منصوبہ بندی اس طرح کی ہے کہ ان کا کوئی کام ادھورا نہ رہے، وہ اپنی فلم ”ہارٹ آف سٹون“ اور ”راؤکی اور رانی کی پریم کہانی“ کو جولائی سے پہلے مکمل کرلیں گی۔

یہ خبر شائع ہونے کے بعد بالی وڈ اداکارہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم ابھی بھی لوگوں کے دماغ میں رہتے ہیں اور ابھی بھی پدر شاہی دنیا میں رہتے ہیں، مجھے آرام کی بالکل ضرورت نہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ آپ کو خبر دینے کے لیے ڈاکٹرز ہوں گے۔

شوہر رنبیر کپور کے لندن آنے پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ کسی کو لینے آئیں، میں خاتون ہوں کوئی پارسل نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں