اشتہار

بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید دو کشمیری نوجوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا جاری، مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج نے ضلع گلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے محبوب الانعام کو ضلع کے علاقے PAPCHANمیں چیک پوائنٹ سے گرفتار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں