اشتہار

12 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کیلیے اہل قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے لیے اہل ہیں۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بوسٹرڈوز ناگزیر ہے، 86 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی۔

ہیلتھ ورکرز اور کمزور قوت مدافعت والے افراد بوسٹر لگوا سکتے ہیں، بیرون ملک والے افراد حسبِ ضرورت کورونا بوسٹر ڈوز کے لیے اہل ہیں۔

- Advertisement -

دو بوسٹر ڈوز کے درمیان 21 تا 28 روز کا وقفہ لازمی ہے، بوسٹر ڈوز کے لیے پہلی خوراک سے 5 ماہ کا وقفہ لازم ہے، کورونا سے صحتیاب افراد 28 روز بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی نے کہا کہ بوسٹر ڈوز کسی بھی دستیاب ویکسین کی لگائی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں