اشتہار

یوکرین کا شام سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین نے شام سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ فیصلہ یوکرین سے آزادی حاصل کرنے والی دو ریاستوں کو خودمختار تسلیم کرنے کے ردعمل میں آیا ہے۔

یوکرین صدر ولودیمیرزیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عوامی جمہوریہ لوہانسک اور عوامی جمہوریہ ڈونیسک کو آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر شام سے سفارتی تعلقات ختم کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل روس نے یوکرین سے علاحدہ ہونے والی ریاستوں کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد شام کے صدر بشارالاسد نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھی ان ریاستوں کی خودمختاری اور اقتداراعلیٰ کو تسلیم کررہے ہیں۔

شامی وزارت خارجہ نے عوامی جمہوریہ لوہانسک اور عوامی جمہوریہ ڈونیسک سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے لیے فریم ورک پر بات چیت ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں