پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

علیزے شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ ایک پروڈکشن ہاؤس نے ان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایور ریڈی پروڈکشن ہاؤس نے متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں علیزے شاہ کے خلاف شکایت دے دی ہے۔

شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے ایک پروجیکٹ کے دوران غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر اجازت شوٹنگ چھوڑ کر چلی گئیں۔

پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کی جانب سے ایسا کرنے سے ہاؤس کو مالی نقصان ہوا۔

علیزے شاہ اکثر کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں۔ کچھ عرصے قبل ان کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی.

اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”میرا دل میرے دشمن“ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں